بیجنگ(این این آئی)چاربرس کی عمر میں اغوا ہونے والا چینی بچہ 30 برس بعد اپنی ماں سے جا ملا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق لی جینگ وی کو اس کے
پڑوسی نے 4 سال کی عمر میں انسانی اسمگرز کے ہاتھوں فروخت کردیا تھا۔لی جینگ وی نے ایک ویڈیو ایپ پر ہاتھ سے تیار کردہ نقشہ شیئر کیا۔ چینی نوجوان نے اپنی یاداشت پر مبنی نقشے میں گاں کی گلیاں، گھر اور اس کے اطراف کا خاکہ تیار کیا۔جس کے بعد مقامی پولیس نے تیار کردہ خاکہ کی مدد سے لی جینگ وی کا گاں ڈھونڈ نکالا اور ماں بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جس سے مزید تصدیق ہوگئی۔ڈی این اے ٹیسٹ میں تصدیق ہونے بعد چینی صوبے یننان میں 30 برس سے بچھڑے ماں بیٹے آپس میں مل گئے۔گائو ں میں موجود اپنے کا گھر خاکہ پیش کرتے ہوئے لی جینگ وی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان کا پڑوسی بہلا پھسلا کر گائوں سے دور لے گیا اور پھر مجھے انسانی اسمگلرز کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ماں اور بیٹے کے ملاپ کے مناظر انتہائی رقت آمیز تھے جس میں دونوں ایک دوسرے سے مل کر پھوٹ پھوٹ کررو پڑے۔