پتوکی (این این آئی ) پتوکی موٹر وے بائی پاس پر ہلہ بائی پاس کے قریب سندھ سے لاھور جانے والا مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی اور 100 کے قریب (بھیڑ بکریاں) مویشی جاںبحق ریسکیو 1122 کی ٹیموں
نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سرکاری ہسپتال پتوکی منتقل کردیا رپورٹ کے مطابق ٹرک پر 300 کے قریب بھیڑ بکریاں تھیں ٹرک ڈھرکی سندھ سے لاہور جارہا تھا کہ پتوکی موٹر وے بائی پاس پر ہلہ بائی پاس کے قریب الٹ گیا ٹرک سواروں کے مطابق پیچھے سے آنیوالے 22ویلر نے سائیڈ کرائی ہے جس وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے حادثے کے نتیجے میں سترہ سالہ دلبر جاںبحق جبکہ 32 سالہ رزاق 17 سالہ صداقت 30 سالہ مبارک 19 سالہ خلیل 30 سالہ ناصر سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے اور حادثے میں 100 کے قریب (بھیڑ بکریاں) مویشی بھی جاںبحق ہوگئیں واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا موٹر وے پولیس و دیگر اداروں نے موقع پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات شروع کردی