پشاور(این این آئی)پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے شہریوں کاجینا حرام کردیا،بجلی بلوں میںہزاروں کے حساب سے ٹیکسز سے لوگ شدید اذیت میں مبتلا ہے،فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کے بل میںہزاروں روپے اضافی بھجوانے سے صارفین بل جمع کرانے سے قاصر ہیے
۔سات آٹھ سو روپے کی بجلی خرچ کرنے پر تین ہزار سے زیادہ بل بھجوائے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں بجلی بلوں میں ڈبل سے بھی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے،غریب لوگ پہلے سے مہنگائی سے پریشان تھے تاہم اب بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے پریشانی مزید بڑھ گئی،پشاورمیں بجلی بلوں میں اضافی پیسے ایڈ کردیئے گئے ہیں،پسیکو کی جانب سے صارفین کوبھجوا ئے گئے بلوں میں فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں تین ہزا ر سے چارہزار روپے بھی ایڈ کئے گئے ہیں،شہریوں کاکہنا ہے کہ پہلے سردیوں میں ایک ہزا ر سے زیادہ بجلی کبھی نہیں آیا اب اگر آٹھ سو روپے بل بنتا ہے تواس میں تین ہزار روپے اضافی ایڈ کردیئے جاتے ہیں،شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بلوں میں اضافی رقم کافیصلہ واپس لیاجائے بصورت دیگر بل جمع نہیں کرائیں گے۔