اسلام آباد (این این آئی)رہنما پیپلزپارٹی ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے مصطفی کمال کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے بغاوت نہیں کی وعدہ معاف گواہ بنے ۔ اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ تم تو کہتے تھے جو قائد کا غدار ہے،موت کا حقدار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عظیم طارق کو
کس نے قتل کیا تھا مصطفی کمال کو یاد ہوگا، کراچی کے عوام مگر مچھوں کو خوب پہچانتے ہیں۔ قادر پٹیل نے کہاکہ نام بدل کر نئی شناخت اختیار کرنے والوں کے دھوکے میں کراچی نہیں آنے والا ، کراچی دہشت گردوں کے قید سے آزاد ہو چکا ہے ۔