ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے 10 جنوری سے کرونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے اماراتی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکمل ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو سفرکا اہل ہونے کے لیے
اضافی تقویتی خوراک لگوانے کی بھی ضرورت ہوگی۔اس پابندی کا اطلاق طبی مسائل سے دوچارافراد یا انسانی استثنا رکھنے والوں پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنی قریبا ایک کروڑ آبادی کو ویکسین لگوانے کے لیے جامع مہم چلائی ہے۔