پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستانیوں کے خون میں مہمان نوازی شامل ہے،سری لنکن اداکارہ

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈرامہ سیریل صنف آہن میں اداکاری کرنے والی سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیہ کالی داسا نے پاکستان کے عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہ ہے کہ مہمان نوازی اور دوسروں سے محبت کرنا پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے۔سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیہ نے سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی ڈرامے میں اداکاری سمیت اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کی

۔یحالی تاشیہ نے بتایا کہ صنفِ آہن میں اداکاری کے لیے ان سے سری لنکن فوج کے کرنل روہانا وکرما سنگھ نے رابطہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان سے کرنل عمیر فاروق نے ان سے رابطہ رکھا۔اداکارہ کے مطابق انہیں بائیو ڈیٹا کی بنیاد پر ڈرامے میں سلیکٹ کیا گیا اور بعد ازاں ان کا آن لائن آڈیشن بھی لیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے کرنل عمیر فاروق نے انہیں ابتدائی طور پر اردو زبان سمجھانے میں کافی مدد کی اور پاکستان آنے کے بعد پروڈکشن ہاوس کے دو افراد نے بھی اس سلسلے میں ان سے تعاون کیا۔یحالی تاشیہ کے مطابق وہ سری لنکا سے براہ راست کراچی آئی تھیں لیکن ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے فوری طور پر اسلام آباد کے راستے ابیٹ آباد روانہ ہوگئی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ پاکستان آئیں تو یہاں کے لوگوں کو مہمان نواز پایا اور محسوس کیا کہ پردیسیوں کا خیال رکھنا، انہیں پیار کرنا پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے۔ایک سوال کے جواب میں یحالی تاشیہ کا کہنا تھا کہ ان کی دوستی تقریبا تمام افراد کے ساتھ ہو چکی ہے مگر سب سے زیادہ دوستی سجل علی، سائرہ شہروز اور دنانیر مبین کے ساتھ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اداکارہ سجل علی اور دنانیر مبین ان کا کافی خیال رکھتی ہیں اور دنانیر انہیں تنگ بھی کرتی رہیں۔سری لنکن اداکارہ نے پاکستانی ڈرامے میں اداکاری کے تجربے سے متعلق بتایا کہ انہیں یہاں کام کرکے بہت مزہ آیا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا، وہ مستقبل میں بھی پاکستان میں کام کرنا چاہیں گی۔یحالی تاشیہ نے صنفِ آہناداکاری کا موقع دینے پر سری لنکن اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ڈرامے کے پروڈیوسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔انٹرویو کے دوران یحالی تاشیہ نے اپنے کیریئر سے متعلق بتایا کہ انہوں نے 15 برس کی عمر میں ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے سری لنکا میں کمرشل ڈراموں میں اداکاری کی۔یحالی تاشیہ کے مطابق پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے سے قبل وہ تین سری لنکن ڈراموں اور ایک فلم میں کام کرچکی ہیں۔خیال رہے کہ یحالی تاشیہ نے صنفِ آہن میں سری لنکن فوجی کیڈٹ نتھمی پریرا کا کردار ادا کیا ہے جو تربیت حاصل کرنے پاکستان آتی ہیں۔ڈرامے میں انہوں نے پاکستانی اداکاراوں سجل علی، یمنی زیدی، کبری خان، رمشا خان، دنانیر مبین اور سائرہ یوسف کے ساتھ اداکاری کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…