پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سال نو2022 کی پہلی برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نئے سال کے آغاز پر ملک میں برفباری کے ایک اور سلسلے نے انٹری دے دی۔ اسکردو ، گلگت ، ہنزہ ، چلاس اور زیارت میں برفباری سے پہاڑ سفیدی میں چھپ گئے۔دیامر سمیت گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسری طرف آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلوداورموسم سرد رہے گا۔

تا ہم شمالی اور شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش /برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔محکمہ موسمیات کےمطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلوداورموسم سرد رہے گا۔تا ہم بلوچستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش /برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد / جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش : گلگت بلتستان: بگروٹ 09، گلگت 06، گوپس 04، اسکردو 01، خیبر پختونخوا: کالام ، میرکھانی 04، دروش 02، بلوچستان: ژوب 03، زیارت 02 اورپشین میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ برفباری: (انچ)بگروٹ 03، کالام 02، ہنزہ، اسکردو، بابوسر 01 اور استور میں ٹریس ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی13، بابوسر منفی 09، گوپس منفی 08، سکردو، کالام منفی 06، پاراچنار منفی 05، بگروٹ، استور، پلوامہ، بارہ مولہ منفی 04، دیر، زیارت، شوپیاں منفی 03، مالم جبہ، قلات منفی 02، گلگت، میرکھانی، سری نگر، اننت ناگ اور بونجی میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…