جہانیاں(آن لائن)سال 2022 ء میں سورج اور چاند گرہن دو دو مرتبہ لگے گا ۔ماہر فلکیات کے مطابق سال 2022 ء میں سورج اور چاند گرہن دو دو مرتبہ لگیں گے، پہلا سورج گرہن 30 اپریل کو لگے گا جو کہ پاکستان میں نظرنہیں آئے گا، سال کا پہلا چاند گرہن 16 مئی کو ہوگا اور
یہ چاند گرہن بھی پاکستان میں دیکھا نہیں جاسکے گا۔دوسرا سورج گرہن 25 اکتوبر کو لگے گا اور یہ گرہن بھی پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔سال2022ء کا آخری گرہن اور دوسرا چاند گرہن 8 نومبرکو لگے گا اور یہ گرہن پاکستان میں جزوی طورپرنظر آئے گا۔