پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات سال نو کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کر دی

datetime 31  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے 2022ء کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 2 جنوری کی شام سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا،2 سے 6 جنوری 2022ء

کے دوران کراچی، کوئٹہ، زیارت، پشین، بارکھان اور راجن پورمیں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔3 سے 7 جنوری کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت، سوات، مانسہرہ، پشاور، اٹک، لاہور اور جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس دوران مری، کوئٹہ، زیارت، پشین، گلیات، ناران، کاغان، ہنزہ، سوات اور مالم جبہ میں شدید برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گندم کی فصل کے لیے موسمِ سرما کی یہ ہونے والی بارشیں فائدہ مند ثابت ہوں گی۔محکمہ موسمیات نے 3 سے 5 جنوری کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 سے 6 جنوری کے دوران شدید برف باری سے پہاڑی علاقوں میں راستے بند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اس حوالے سے پہلے سے ضرورت انتظامات کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے لیے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…