بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

کراچی،انسپکٹر سمیت 2 افراد کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 31  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے سولجر بازار میں برطرف پولیس انسپکٹر سمیت 2 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی واضح سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہو گئی۔حاصل ہونے والی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے قتل ہونے والے جاوید اور مصدق کو روکا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک سفید شرٹ پینٹ پہنے ملزم کو

دونوں افراد پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی کچھ فاصلے پر موٹر سائیکلوں پر کھڑے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹارگٹ کلر ڈیڑھ منٹ تک دونوں افراد جاوید اور مصدق پر گولیاں برساتا رہا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آ رہا ہے کہ ملزم نے فرار ہوتے ہوئے بھی دونوں افراد پر قریب سے فائرنگ کی۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے سولجر بازار نمبر 2 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے لیاری گینگ وار کے سربراہ ارشد پپو کے قتل کے کیس میں نامزد برطرف پولیس انسپکٹر جاوید بلوچ اور ان کا ساتھی محمد مصدق جاں بحق ہو گئے۔جاوید بلوچ اپنے ساتھی محمد مصدق کے ہمراہ سینٹرل جیل کراچی میں واقع انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 10 میں پیشی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ ان کے تعاقب میں آنے والے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔مقتول جاوید بلوچ پولیس کا برطرف انسپکٹر تھا جسے ارشد پپو قتل کیس میں گینگ وار کی سپورٹ کرنے پر گرفتار بھی کیا گیا تھا، اس مقدمے میں دیگر کے علاوہ عذیر بلوچ بھی گرفتار ہے۔پولیس کے مطابق مقتول اپنے قریبی عزیز سابق سرکاری ملازم کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے بعد گھر واپس جاتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…