سکھر(این این آئی)سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ،موسم سرما میں نئے ریکارڈ قائم، پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام تفصیلات کے مطابق سکھرسمیت ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں، سردی میں اضافے کیساتھ ہی
سبزیوں اور پھلوں کی قیمتں آسمان کو چھو رہی ہے ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ اسرکاری نرخ مقرر کرنے کے بعدبھی اس پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے ،سردی کی آمد کیساتھ ہی موسم سرما کا دلدار پھل (موسمی) کینو ،مالٹا بھی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پہنچ گیا ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر اسے فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے واضح رہے کہ موسم سرما میں ٹماٹر کی کم پیداوار سے قیمتوں میں اضافے کا اثر دوسری سبزیوں اور پھلوں کی جانب بھی منتقل ہوگیا ہے اور اس وقت سردی کے موسم میں پیداوار دینے والی سبزیوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں حکومت کی جانب سے قیمتوں پر نظر رکھنے والی پرائس کنٹرول اور ضلعی انتظامیہ بھی سبزیوں اور پھلوں کے نرخ کنٹرول کرنے میں قطعی طور پر ناکام رہی ہیں اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر فروخت کئے جارہے ہیں اس وقت موسم سرمامیں پیدا ہونے والے کینو،مالٹے،اور موسمی کے نرخ بھی بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں کینو 120روپے سے لیکر 200روپے فی کلو ،موسمی 100سے 200روپے اور شکری مالٹا بھی انہیں نرخوں پر دستیاب ہے مقامی سیب 100روپے سے 150روپے تک جبکہ ایران اور افغانستان سے آنے والا سیب200روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔