بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پاکستان ،افغانستان کا شماردْنیا کے پولیو فری ممالک کے قریب تر ہوگیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) پاکستان اور افغانستان کا شماردْنیا کے پولیو فری ممالک کے قریب تر ہوگیا جہاں دونوں پڑوسی ممالک میں رواں برس کے ابتدائی مہینے میں پولیو کا صرف ایک ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم کل سے شروع ہونے والے نئے کیلنڈر سال 2022کے دوران بھی انسداد پولیو پروگرام جاری رکھا جائے گا

اور دونوں ممالک میں پانچ سال کی عمر تک لاکھوں بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلائے جائیں گے۔ پاکستان میں رواں برس کے دوران پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعدادصرف ایک رپورٹ ہوئی جبکہ پچھلے سال پاکستان میںیہ تعداد 84 اور افغانستان میں54 تھی۔ محکمہ صحت اور انسدادپولیو پروگرام حکام کے مطابق رواں برس جنوری2021 میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا جس کے بعد ملک بھر سے کہیں بھی پولیو سے متاثرہ کسی بچے کا کیس رپورٹ نہیں ہوا جو انتہائی خوش آئند امرہے۔ پچھلے سال 2020 میں ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 84 جبکہ سال 2019 میں پولیو کی موذی مرض سے سب سے زیادہ 147 بچے متاثر ہوئے تھے۔ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق سال 2020 کے دوران پولیو سے کل 84 بچے متاثر ہوئے تھے جن میں سب سے زیادہ 25 کا تعلق بلوچستان سے تھا جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں متاثرہ بچوں کی تعداد23 ‘ صوبہ سند ھ میں 22 اور صوبہ پنجاب میں متاثرہ بچوں کی تعداد 14تھی۔اسی طرح سال 2019 میں ملک بھر میں کل 147 بچے پولیو سے متاثرہوچکے تھے جن میں سب سے زیادہ 93 کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا سے تھا جن میں صوبہ کے جنوبی اضلاع لکی مروت اور بنوں سے بالترتیب 32 اور26 بچے پولیو سے متاثرہوئے تھے۔

ادھر رواں برس پڑوسی ملک افغانستان میںبھی اب تک پولیو کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے جبکہ پچھلے سال2020 میں وہاں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 54 تھی۔ دونوں پڑوسی ممالک میں رواں برس امن و امان اور کورونا وبا کے باوجود انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہمات کامیابی سے چلائی گئیں جس کے

باعث ممکنہ طورپر دونوں پڑوسی ممالک سے پولیووائرس کا خاتمہ ہوگیا تاہم حکام کے مطابق کل سے شروع ہونے والے نئے سال 2022 کے دوران بھی انسداد پولیو مہم جاری رہے گی تاکہ پولیو کا مکمل طورپر خاتمہ ہوسکے اور دونوں ممالک کاشمار پولیو فری ممالک میں ہوسکے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…