اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تصاویر یا ویڈیو منظر عام پر کیوں نہیں آتیں، اس بارے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے تمام اتھارٹیز کو ہدایت کی ہوئی ہے کہ میٹنگ کے دوران بنائی گئی ان کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیو میڈیا پر ریلیز نہ کریں۔ موقر انگریزی روزنامے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک وفاقی وزیر نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ حکومت بھی اسی وجہ سے کوئی تصویر یا ویڈیو فوٹیج جاری نہیں کرتی ہے۔ گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم بھی شریک تھے، لیکن جب حکومت کی جانب سے اس کمیٹی میٹنگ کی تصویر جاری کی گئی تو تمام شخصیات کو دکھایا گیا لیکن لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نظر نہ آئے۔