پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

روایتی اثاثوں اور سرمایہ کاری کی فہرست میں بٹ کوائن بھی شامل ،2021 میں منافع دینے کی دوڑ میں تمام شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)کوئی ریگولیشن موجود نہ ہونے کے باوجود پاکستان میں روایتی اثاثوں اور سرمایہ کاری کی فہرست میں بٹ کوائن بھی شامل ہوگیا جس نے حیرت انگیز طور پر 2021 میں منافع دینے کی دوڑ میں پراپرٹی، شیئرز اور دیگر شعبوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق منافع دینے والے اثاثوں کے حوالے سے ٹاپ لائن سکیورٹیز کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس کے مطابق

سال 2021 میں بٹ کوائن کا منافع 87 فیصد رہا جبکہ دوسرے نمبر پر رئیل اسٹیٹ کا شعبہ رہا جو کسی وقت پہلے نمبر پر ہوتا تھا، رئیل اسٹیٹ کا قیمت بڑھنے کے لحاظ سے سالانہ منافع 23 فیصد رہا یعنی جس پلاٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی اب وہ ایک کروڑ 23 لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے متعارف کردہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ(ڈالر)کا منافع 18 فیصد اور پاکستانی روپے میں سرٹیفکیٹ کا منافع 11 فیصد رہا، اسی طرح جن لوگوں کے اثاثے ڈالر میں تھے ان کی دولت میں پاکستانی روپے کی قدر گرنے کے باعث 11 فیصد اضافہ ہوا اور جن کے اثاثے سونے کی شکل میں تھے انہیں 10 فیصد فائدہ ہوا۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹریژری بلز میں سرمایہ رکھنے والے پاکستانیوں کو 8 فیصد اور شیئرز ہولڈرز کو صرف ایک فیصد منافع حاصل ہوا۔واضح رہے کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بٹ کوائن میں اپنے اثاثے منتقل کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، بٹ کوائن میں پاکستانیوں کے اثاثے 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ایف پی سی سی آئی کی اس رپورٹ کو اس لحاظ سے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 18 ارب ڈالر ہیں جس میں 3 ارب ڈالر سعودی ترقیاتی فنڈز کے بھی ہیں، اس لحاظ سے پاکستانیوں کے پاس بٹ کوائن کے اثاثے اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر سے بھی بڑھ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…