اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سوال کیا کہ کیا ایجنڈے کے بعد مجھے بات کر نے کی اجازت ملے گی ؟ جس پر چیئر مین سینٹ نے جواب دیا ہے کہ کیا آپ کو اسٹام پر لکھ کر دوں جس پر ایوان میںموجود ممبرز قہقہے لگاتے رہے ۔بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دور ان سینیٹر بہرہ مند تنگی کو نقطہ
اعتراض پر بات کرنے کی کوشش کی جس پر چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پہلے ایجنڈا ختم ہوجائے پھر آپ کو موقع دیں گے۔ بہرہ مندتنگی نے سوال کیا کہ ایجنڈے کے بعد مجھے بات کرنے کی اجازت ملے گی۔ چیئر مین سینٹ نے کہا کہ کیا اب میں آپ کو اسٹام پر لکھ کردوں،چیئرمین سینیٹ کے جواب میں ایوان کے ممبرز قہقہے لگا تے رہے۔