پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا، یورپ میں اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی امریکا میں صرف ایک روز میں تین لاکھ نئے کیس رپورٹ،

datetime 29  دسمبر‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور یورپ میں اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، امریکی دارالحکومت واشنگٹن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، امریکا بھر میں گزشتہ روز تین لاکھ 12 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یورپ میں سب سے زیادہ متاثر فرانس ہوا جہاں 1 لاکھ 80 ہزار کے قریب اومی کرون کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں نئی پابندیاں عائد کرنے

کا فیصلہ کر لیا گیا۔چین کے شہروں یانان اور شی آن میں شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فن لینڈ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے غیر ملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔نئی دہلی میں اومی کرون بڑھنے سے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی، نجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی ہدایت کی گئی ۔بنگلا دیش میں اومی کرون ویرنٹ کے خطرے کے پیشِ نظر بوسٹر ویکسین کا آغاز کر دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوبی افریقہ اور دیگر افریقی ملکوں سے کل(جمعہ) کو سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے عائد سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت نہیں۔یورپ میں سب سے زیادہ متاثر فرانس ہوا جہاں 1 لاکھ 80 ہزار کے قریب اومی کرون کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔انگلینڈ میں 24 گھنٹوں میں مزید 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد اومی کرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ، جہاں جنوری میں نئی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔اسکاٹ لینڈ، ویلز اور ناردرن آئر لینڈ نے میل جول محدود کرنے کی پابندیاں لگا دیں۔نیدر لینڈز، سوئٹزر لینڈ، یونان اور پر تگال میں بھی اومی کرون کے کیسز میں اضا فہ ریکارڈ کیا گیا۔جرمنی میں نجی تقاریب ویکسین شدہ 10 افراد تک محدود کر دی گئیں، نائٹ کلب بند کر دیئے گئے۔چین کے شہروں یانان اور شی آن میں شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فن لینڈ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے غیر ملکی مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔نئی دہلی میں اومی کرون بڑھنے سے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی، نجی دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی ہدایت کی گئی ۔بنگلا دیش میں اومی کرون ویرنٹ کے خطرے کے پیشِ نظر بوسٹر ویکسین کا آغاز کر دیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…