اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں سرکاری ٹی وی میں جعلی سرٹیفکیٹ اور ڈگریوں پر دس افراد کو ملازمت سے فارغ کئے جانے کاانکشاف ہوا ۔ بدھ کو سینیٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تحریری جواب میں بتایاکہ یکم جولائی 2018 سے 30 جون 2021 تک سرکاری ٹی وی سے 38 افراد کی ملازمت ختم ہوئی، جعلی سرٹیفکیٹ اور ڈگریوں پر 10 افراد کو ملازمت سے فارغ کیا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ 20 ملازمین کو تادیبی کارروائی کرتے ہوئے اور 8 افراد کو خراب کارکردگی پر برطرف کیا گیا،اسی عرصے میں 61 افراد کی مختلف نشستوں پر تقرریاں کی گئیں، ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ 7 اینکرز، 12 پروفیشنلز، عارضی بنیادوں پر 37 اور یومیہ اجرت پر 3 تقرریاں کی گئیں، سرکاری ٹی وی پر دیگر میڈیا چینلز سے مقابلہ کیلئے تقرریاں کی گئیں،