اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ نجی سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر پندرہ انکوائریاں مکمل ہیں ، چارب روپے کی بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں ،رقم وصول نہیں کی جاسکی ۔ اسلام آباد میں واقع جموں کشمیر کوآپریٹو سوسائٹی میں بے ضابطگیوں معاملے پر وزارت داخلہ نے ایوان بالا میں تحریر ی جواب جمع کروا دیا جس میں کہاگیاکہ نجی سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر 15 انکوائریاں
مکمل ہیں ،مکمل ہونے والے انکوائریوں سے 4 ارب روپے کی باضابطگیاں ثابت ہوئیں،رجسٹرار کوآپریٹو کی جانب سے 42 انکوائریوں کے احکامات جاری ہوئے تھے۔ جواب میں کہاگیاکہ ایف آئی اے نے 15 میں سے 12 ایف آئی ار درج کی گئیں،نسیم انجم سابقہ فنانس سیکرٹری جے اینڈ کے سی ایچ ایس گرفتار ہیں،بے ضابطگیوں پر تاحال کوئی رقم وصول نہیں کی جا سکی