اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پر امن انعقاد میں ناکامی پر صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ خان کو تبدیل کرکے اسلام آباد سیکرٹریٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ان کی جبکہ محمد رازق ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ الیکشن اسلام آباد کو صوبائی الیکشن کمشنر تعیناتی کے احکامات
جاری کردئیے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ اعلامیہ بدھ کے روز جاری کیا گیا ہے واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شدید بدانتظامی ،پولنگ سٹیشنوں پر حملوں اور دھاندلی کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن نے کئی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات معطل کردئیے تھے۔