اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چڑیا گھر اراضی پر بنائی گئی فیکٹری کو مسمار کر کے اراضی واگزار کر لی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اخلاق احمد بٹ کی فیکٹری کو مسمار کر کے اراضی کو واگزار کرانے کا آپریشن مکمل ہو چکا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیکٹری مالکان کے زیرقبضہ کیارہ کنال اور
اٹھارہ مرلے اراضی واگزار کروا کر محکموں کے حوالے کی گئی ہے ۔ متعلقہ محکموں نے اپنی اپنی اراضی کی حدود کا تعین کرتے ہوئے وہاں پر یہ جگہ سرکار کی ملکیت ہے کے بینرز لگوادئیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ 1985ءسے لے کر اب تک کی مدت یعنی 35 سال کا کرایہ اور جرمانہ وصول کیا جائے گا جس کے لیے تخمینہ لگایا جارہا ہے۔