اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف ابھی پاکستان آئے نہیں حکومت پہلے ہی لڑکھڑاگئی ہے ‘ ن لیگ کا دعویٰ

datetime 28  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پرچی ترجمان صاحب نوازشریف ابھی پاکستان آئے نہیں حکومت پہلے ہی لڑکھڑاگئی ہے ،مفت مشورہ ہے اپنے قد سے بڑھ کر باتیں مت کریںآپ کا ٹاسک کوے کو سفید یعنی بزدار کو شہبازشریف ثابت کرنا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرچی ترجمان وہیں تک رہیں توآپ کے لئے بہتر رہے گا،نواز شریف کا نام آج عمران خان کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے ،جس دن نوازشریف پاکستان آئے وہ دن عمران حکومت کی رخصتی کا دن ہوگا،ساڑھے تین سال سے کابینہ کے ہر اجلاس میں نوازشریف اور شہبازشریف کیخلاف منصوبے بنتے رہے ،الحمداللہ ہماری لیڈر شپ آج بھی ہر میدان میں سرخرو ہورہی ہے ،شریف خاندان کیخلاف سازشیں کرنے والے خود راہ فرار تلاش کررہے یں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ڈلیور کیا اس لیے عوام آج مسلم لیگ(ن)کو یاد کررہے یں،آپ اپنی بھنگ پالیسی پر فوکس کریں،عمران خان نے قوم کی روٹی چھین لی اس لیے عوام آج ان کو بددعائیں دے رہے ہیں،پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے ،آئندہ الیکشن پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…