ننکانہ صاحب(این این آئی)ننکانہ صاحب میں قرآن محل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیاجس کا مقصد قرآن پاک کے مقدس اوراق کو بے ادبی اوربے حرمتی سے محفوظ رکھنا ہے۔میونسپل کمیٹی کے کونسلر شہزاد جاوید کی جانب سے قرآن محل تعمیر کرنے کی پیش کی گئی قرار دداد کو ہائوس نے متفقہ طور پر منظور کیاتھا چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری نعیم احمدنے بچیانہ روڈ پر دھولر قبرستان کے قریب قرآن محل کی عمارت کے
سنگ بنیاد کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں صدر پریس کلب چوہدری افضل حق خاں ، کونسلرز جاوید شہزاد ، محمد یونس قادری ، حاجی عبدالغنی اعوان ، چوہدری افتخار حسین ،چوہدری محمد شہزاد ، بہادر علی گجر، سردارسرجیت سنگ کنول کے علاوہ ایم او آئی رانا محمد آصف، حاجی محمد اکرم گجر ، محمد بوٹا ڈوگر، شاہزیب رضا گجر، باسط علی انور ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر محمد حنیف سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔