اسلا م آباد (این این آئی)پاکستان کے 45 فیصد لوگوں نے 2022 میں معاشی حالات مزید خراب ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا گیا جس کیمطابق 40 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ آئندہ سال
پاکستان کی معیشت میں اور حالات میں بہتری کی امید ہے۔سروے کے مطابق مستقبل میں معاشی پریشانیوں کا اظہار کرنے والے پاکستانیوں کی شرح عالمی اوسط سے 4 فیصد زیادہ ہے۔اگلے سال معاشی بہتری کی امید کا نیٹ اسکور بھی 2012 کے بعد کم ترین سطح پر منفی 5 فیصد ہے۔