اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نومولود بچوں کا مدافعتی نظام توقعات سے بھی زیادہ مضبوط نئی طبی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  دسمبر‬‮  2021 |

بگوٹا (این این آئی)نومولود بچوں کا مدافعتی نظام لوگوں کی توقعات سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نومولود بچوں کا مدافعتی نظام اکثر نئے جراثیموں سے مقابلہ کرنے میں بالغ افراد کے مدافعتی نظام کو بھی شکست دے دیتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ

نومولود بچوں کا مدافعتی نظام بالغ افراد کے مقابلے میں کمزور ہوتا ہے مگر یہ موازنہ منصفانہ نہیں۔تحقیق کے مطابق بچوں کو بالغ افراد کے مقابلے میں نظام تنفس کے متعدد وائرسز کا سامنا ہوتا ہے، مگر بالغ افراد کے برعکس یہ بچے پہلی بار ان وائرسز کا سامنا کررہے ہوتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ بالغ افراد عام طور پر کم بیمار ہوتے ہیں کیونکہ مدافعتی نظام کی یادداشت وائرسز سے ہمیں تحفظ فراہم کرتی ہیں، جبکہ بچوں کے لیے وہ وائرسز بالکل نئے ہوتے ہیں۔مگر پہلی بار سامنا ہونے پر بھی بچوں کا مدافعتی نظام ان بیماروں سے لڑنے میں بالغ افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔درحقیقت نومولود بچوں کے ٹی سیلز اس مقابلے کو جیت لیتے ہیں جو ان کو تیزی سے صحتیاب ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نومولود بچوں کا مدافعتی نظام زیادہ مضبوط، موثر اور جراثیموں سے جلد چھٹکارا پانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ بالغ مدافعتی نظام سے بہتر ہوتا ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پر نئے جراثیموں کے مقابلے کے لیے ہی ڈیزائن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا عندیہ کورونا وائرس کی وبا سے بھی ملتا ہے جس میں بچوں کا مدافعتی نظام اس نوول وائرس کے مقابلے میں بالغ افراد سے زیادہ بہتر کام کرتا نظر آتا ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…