جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

قومی سلامتی کونسل نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)قومی سلامتی کونسل نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی ہے جو کہ باضابطہ منظوری کے لئے آج ( منگل ) کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئی نیشنل سکیورٹی پالیسی کے تحت پاکستان کے بنیادی قومی اسٹریٹیجک مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے جبکہ انہوں نے ایک بار پھر عالمی برادری

پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کو کسی بھی انسانی المیہ سے بچانے کے لئے فوری اپنا کردار ادا کریں ۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 36وایں اجلاس پیر کووزیراعظم ہائوس میںمنعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرائے خارجہ، دفاع، اطلاعات و نشریات، داخلہ، خزانہ، انسانی حقوق، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی سلامتی مشیر، اور سینئر سول و عسکری حکام شریک ہوئے ۔جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی 26-2022 کی منظوری دیدی ۔مشیرقومی سلامتی معید یوسف نے اجلاس کوقومی سلامتی پالیسی کے مسودے کے بنیادی خدوخال بارے بریفنگ دی۔ معید یوسف نے بتایا کہ قومی سلامتی پالیسی ایک جامع قومی سیکورٹی فریم ورک کے تحت ملک کے کمزور طبقے کا تحفظ، سکیورٹی اور وقار یقینی بنائے گی۔شہریوں کے تحفظ کی خاطر پالیسی کا محور معاشی سیکورٹی ہوگا۔معاشی تحفظ ہی شہریوں کے تحفظ کا ضامن بنے گا۔پالسی سازی کے دوران تمام وفاقی اداروں، صوبائی حکومتوں، ماہرین اور پرائیویٹ سیکٹر سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔پالیسی پر عملدارمد یقینی بنانے کے لیے فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔قومی سلامتی کمیٹی سے منظوری کے بعد پالیسی وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف اس پالیسی بارے پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی کوپہلے ہی بریفنگ دے چکے ہیں ۔پالیسی میں افغانستان میں دیرپا امن کا قیام یقینی بنانا،دہشت گردی و انتہاپسندی کا خاتمہ،ہمسایوں سے اچھے تعلقات ،علاقائی تنازعات کا حل اورپاکستان کے بنیادیقومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ایشوزکا ذکرکیا گیا ہے اورانکے حل کیلئے سفارشات بھی دی گئی ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر کہناتھا ملک کا تحفظ شہریوں کے تحفظ سے منسلک ہے۔پاکستان کسی بھی داخلی اور خارجی خطرات سے نبرد آزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہاملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی تیاری اور منظوری ایک تاریخی اقدام ہے۔ قومی سلامتی ڈویڑن اور تمام متعلقہ اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔پالیسی پر موثر عملدرآمد کے لیے تمام ادارے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ وزیر اعظم نے قومی سلامتی مشیر کو پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔پلاننگ کمیٹی کی از سر نوتشکیل اورنیشنل سیکورٹی کمیٹی ایڈوائزری بورڈ میں توسیع کی بھی شرکاء نے متفقہ طور پر منظوری دیدی ۔نئی سیکورٹی پالیسی کو آج منگل کے روز باضابطہ منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔مسودہ جلد جاری کردیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…