جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

یہ کنفوژن بالکل دور کر لیں کہ قائداعظم کوئی مذہبی ریاست چاہتے تھے قائداعظم پاکستان کو ہرگز ایک مذہبی ملک کے طور پر نہیں دیکھتے تھے، فواد چودھری

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کی انتہا پسندی پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔، بھارت مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ قائداعظم یہ کنفوژن بالکل دور کر لیں کہ قائداعظم محمد علی جناح کوئی مذہبی جماعت چاہتے تھے ، قائاعظم نے پاکستان کو ہرگز ایک مذہبی ملک کے طور پر نہیں دیکھتے تھے،

پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج قائدعظم کے پاکستان کو واپس لانا ہے۔ اسلام آباد میں قائداعظم محمد علی جناح کی تصویری نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نےکہا کہقائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ہمیں قائداعظم کے پیغام کو عام آدمی تک پہنچانے کی تحریک شروع کرنا ہوگی۔ قائداعظم کا یوم ولادت شایان شان طریقے سے منایا گیا، اسلام آباد میں آتش بازی ہوئی، رنگ و نور کی محفل ہوئی جس پر تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج قائدعظم کے پاکستان کو واپس لانا ہے۔جس طرح کا وہ پاکستان چاہتے تھے انہوں نے اپنی تقریروں میں واضح کر دیا قائداعظم اور علامہ اقبال ایک ایسی ریاست کا قیام چاہتے تھے جہاں اسلام کے ماننے والے اور اقلیتیں آزادی سے زندگی بسر کر سکیں۔ انہوں نے کہا ہندوستان اور بنگلہ دیش کے کئی رائٹرز قائداعظم کے بارے میں کنفیویژن کا شکار ہیں، قائداعظم اور علامہ محمد اقبال ماڈرن اور ترقی پسند سوچ کے حامل لیڈرز تھے۔ برصغیر کی مسلم قیادت جان چکی تھی کہ مستقبل میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔ علامہ اقبال نے بہت پہلے دیکھ لیا تھا کہ مسلمانوں کو کیا مشکلات پیش آ سکتی ہیں، قائداعظم نے ہندوستان کی سیاست دیکھ کر پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا ۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جسطرح کا پاکستان چاہتے ہیں وہ قائد کا پاکستان ہے ۔ افغانستان کی انتہا پسندی کو پاکستان کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون اور عالمی چیلنجز تو درپیش ہوتے ہی رہتے ہیں پاکستان میں دو اطراف انتہا پسند ہیں، دائیں اور بائیں، افغانستان میں خواتین اکیلے سفر کر سکتی ہیں اور نا ہی لڑکیاں اسکول جا سکتی ہیں۔ پاکستان اس خطے کی روشن امید ہے۔ سیالکوٹ میں رونما ہونے والے افسوسناک سانحے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا سیالکوٹ میں جو واقعہ ہوا تو اس پر پورا پاکستان اکٹھا ہو گیا اور سب نے اس کی مذمت کی، پاکستان کے قیام کا مقصد ہی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ تھا۔ جبکہ ہندوستان میں ایسے واقعات روز کا معمول ہیں بھارت مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔بھارت میں نریندر مودی اور بی جے پی نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، بھارت میں مسلمانوں کی کوئی داد رسی نہیں ہے، آج بھارت میں مذہب کے نام مسلمانوں اور مسحی برادری پر ظلم کے پہاڑ توڑے جار ہے ہیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔نریندر مودی کی حکومت کے تحت آج بھارت کیسے زوال کا شکار ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…