جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سعودیہ پر حوثیوں کے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی بھی شامل،حملوں میں اب تک 9پاکستانی بھی جاں بحق ہو چکے ، عرب اتحاد فوج

datetime 27  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب پر یمن سے کیے جانے والے بیلسٹک میزائل اس حملے کی عالمی سطح پر بھی مذمت میں پاکستان نے بھی اپنی آواز شامل کی ہے۔ حوثیوں کے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں اب تک 9پاکستانی بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ جمعے کو سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں بیلسٹک میزائل حملے میں سات افراد زخمی جبکہ دو افراد جاں بحق ہوئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جازان میں حوثیوں کے اس حملے میں ایک یمنی باشندہ جبکہ ایک سعودی شہری مارا گیا ہے پریس ایجنسی کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں چھ سعودی اور ایک بنگلہ دیش شہری شامل ہے۔العربیہ اردو کی روپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے سنیچر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان حوثیوں کی جانب سے جازان میں اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے اور شہری آبادی کو نقصان پہنچا ہے۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ایسے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ سعودی عرب اور خطے کے امن اور سکیورٹی کے لیے خطرہ بھی ہیں۔‘دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور سکیورٹی کو کسی بھی خطرے کی صورت میں سپورٹ اور یک جہتی کا یقین دلاتا ہے۔‘ادھر عرب پارلیمنٹ اور خلیج تعاون کونسل نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’حوثی شدت پسند ملیشیا کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا بزدلانہ عمل‘ قرار دیا ہے۔بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کے حملوں سے شہریوں اور ان کی املاک کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاريانی کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے حملے سعودی عرب میں رہنے والے دو ملین یمنیوں کے لیے خطرہ ہیں۔ریاض میں امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ’ملیشیا کے حملے تنازع کو دوام اور یمنی عوام کی مشکلات کو طول دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سعودی اور سعودی عرب میں رہنے والے 70 ہزار امریکی شہریوں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…