اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت حکومت نے نہیں دی، شہبازشریف نے ضمانت دی تھی،یہ لاڈلے ضمانتی ہیں ان کیساتھ کچھ الگ سلوک رکھا جاتا ہے، شہزاد اکبر

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ راناشمیم کاحلف نامہ توہین عدالت، اداروں پراثرانداز ہونیکی کوشش کی جارہی ہے ،راناشمیم کاحلف نامہ تسلسل کی جانیوالی کوششوں میں سے ایک ہے، جو خبر چھپی وہ حیران کن ہے ۔

ایک انٹرویومیں وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ توہین عدالت سوچ سمجھ کر کی گئی ،یہ لوگ چوری میں بھی کچے ہیں،رانا شمیم کا حلف نامہ توہین عدالت ہے اور عدلیہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔شہزاد اکبر کاکہنا تھا کہ حلف نامہ اس کے سامنے دیاگیا جس کوفائدہ ہوگا، نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت حکومت نے نہیں دی، شہبازشریف نے ضمانت دی تھی،یہ لاڈلے ضمانتی ہیں ان کیساتھ کچھ الگ سلوک رکھا جاتا ہے۔قبل ازیں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ شریف خاندان نے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی، جو کچھ بھی تھا، قابل اعتراض اور پہلے سے طے شدہ تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انکشاف ہوا نواز شریف نے رانا شمیم سے حلف نامے پر دستخط کرائے،بڑا سوال یہ ہے صحافی کو قابل اعتراض حلف نامہ کس نے دیا، راناشمیم نے کہا تھا حلف نامہ سیف میں ہے، کیا ان پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…