اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

روک سکو تو روک لو ،جلد نواز شریف پاکستان تشریف لانے والے ہیں، رانا تنویر حسین کا دعویٰ

datetime 26  دسمبر‬‮  2021 |

مریدکے ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے لیڈر ہیں اور پاکستان ان کا وطن ہے اس لئے وہ جب چاہیںپاکستان آسکتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

حکومت کے اقتدار کی الٹ گنتی شروع ہوچکی ہے جس کا آغاز ضمنی انتخابات اور خیبر پختونخواہ سے ہوا ہے ،اب حکومت کو لانگ مارچ کا بخار چڑھنا شروع ہوچکا ہے جو مارچ تک بڑے بخار میں تبدیل ہوجائے گا ،جب پور ے ملک سے لاکھوں افراد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے تو حکومت کو گھر بھیج کر واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مہنگائی، بیروزگاری ،معیشت کی تباہی اورپاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی ،اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرنے والی حکومت سن لے اب اسے کوئی این آر او نہیں ملے گا ۔انہوں نے کہا حکومت کے کئی وزرا ء اور ارکان و اتحادی پریشان ہیں کہ اگلے انتخابات میں کس منہ سے عوام کے پاس ووٹ مانگنے جائیں گے ،حکومت کی اتحادی جماعتوں سے کہتے ہیں ابھی وقت ہے سوچ لیں وگرنہ ایسا نہ ہو عوام کا ہاتھ اور عمران خان کے ساتھ چلنے والوں کا گریبان ہو ۔ انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں روک سکو تو روک لو بہت جلد میاں نواز شریف علاج مکمل کرواکر پاکستان تشریف لانے والے ہیں۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…