جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بڑے مسلمان ملک میں سکیورٹی فورسز کی شہریوں پر فائرنگ، 178 افراد زخمی، ہنگامہ مچ گیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی)سوڈان کی سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت خرطوم میں صدارتی محل کے قریب جمع ہونے والے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے اشک آورگیس کے گولے فائرکیے جبکہ شہر میں انٹرنیٹ سروس کومنقطع کر دیاگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دارالحکومت خرطوم میں انٹرنیٹ سروس میں خلل پڑا ہے جس کے وجہ سے مقامی لوگ گھروں میں کالیں کرنے یا وصول کرنے

سے بھی قاصر تھے تاہم انٹرنیٹ سروس منقطع ہونے کے باوجود لوگ بعض شہروں میں مظاہروں کی تصاویرسوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق پولیس نے شہریوں پر فائرنگ اور شیلنگ کی جس کی وجہ سے 178 افراد زخمی ہو گئے۔ ان تصاویر میں مدنی اوراعتبارا سمیت کئی شہروں میں احتجاج دکھایا گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ فوج اورسریع الحرکت فورسز نے خرطوم کو دریائے نیل کے پاراس کے جڑواں شہرام درمان سے ملانے والے پلوں کی طرف جانے والی سڑکیں بند کردی تھیں۔ان کا کہناتھا کہ فوجیوں نے مظاہروں کو محدود رکھنے کے لیے دن کے اوائل میں سڑکیں بند کردی تھیں۔خرطوم کی صوبائی سلامتی رابطہ کمیٹی نے خبردار کیا تھا کہ شہر کے وسط میں واقع خودمختار اور تزویراتی مقامات کی جانب پیش قدمی اوران میں دراندازی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس نے مزید کہا کہ افراتفری اور طوائف الملوکی سے نمٹا جائے گا۔خرطوم میں انٹرنیٹ سروس کی فراہم کنندہ ایک کمپنی کے سینیرعہدہ دار نے بتایا کہ سروس میں خلل نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے فیصلے کے بعد پیدا ہوا ہے۔یہی کارپوریشن ٹیلی مواصلات کی نگرانی کرتی ہے۔سوڈانی مظاہرین گذشتہ 10ہفتوں سے 25اکتوبر کو جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج کے اقتدار پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔خبررساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں مظاہرین احتجاج کے لیے صدارتی محل کے قریب جمع ہوئے تھے۔صدارتی محل میں فوجی حکومت کے صدردفاترقائم ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…