اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

بااثرنجی رئیل اسٹیٹ مالکان کی شامت آگئی ،2ارب 38کروڑ بقایا جات وصول کرنے کا فیصلہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے واجبات کی وصولی کے لیے سینکڑوں بااثر نادہندہ نجی رئیل اسٹیٹ مالکان کی جانب سے واجب الادا دو ارب اڑتیس کروڑکیپٹل ویلیو ٹیکس (CVT) جمع کرانے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT)

کے بینک اکاؤنٹ کو منسلک کردیا ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق ایف بی آر کو یہ سخت ایکشن اس لیے اٹھانا پڑا کیونکہ آئی سی ٹی ریونیو ڈیپارٹمنٹ اربوں روپے کی بقایا رقم وصول کرنے میں ناکام رہا ہے،جب آئی سی ٹی کے ریونیو کلکٹر سے رابطہ کیا گیا تو ترجمان نے جواب دیا کہ یہ ٹیکس سال 2010سے 2018تک کی ٹیکس کی رقم تھی اور پرائیویٹ سیکٹر کے رئیل اسٹیٹ مالکان نے عدالت سے رجوع کیا لیکن معزز عدالت نے پرائیویٹ سیکٹر کے رئیل اسٹیٹ مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ چنانچہ ایف بی آر نے ایسا قدم اٹھایا اور آئی سی ٹی بینک اکاؤنٹ منسلک کر دیا۔ اب ایف بی آر کے آر ٹی او اور آئی سی ٹی کے ریونیو افسر نے مذاکرات کیے اور فیصلہ کیا کہ آئی سی ٹی جائیداد کے مالکان کی تفصیلات شیئر کرے گا اور ایف بی آر کو ٹیکس نادہندگان کی جائیداد قرق کرنے میں مدد کرے گا۔ تمام بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے علاوہ ICT کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افرادٹیکس نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…