اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سپریم سیاسی کمیٹی کا اجلاس، آئندہ انتخابات کے لیے سیاسی حکمت عملی طے کر لی گئی

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سپریم سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی حکمت عملی طے کر لی گئی، آئندہ انتخابات کے لیے حکمت عملی مرحلہ وار ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سپریم سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اور محمود خان شریک، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز،

وفاقی وزرا اور سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، پنجاب میں تحریک انصاف کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔صوبہ خیبر پختونخواہ کے انتخابی نتائج سے متعلق رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیاسی حکمت عملی طے کر لی، آئندہ انتخابات کے لیے حکمت عملی مرحلہ وار ہوگی، پہلے مرحلے میں سیاسی کمیٹی کو بااختیار بنایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں تنظیمیں تحلیل کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق نئے سیاسی پلان کے تحت تحریک انصاف کی سپریم کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ سپریم کمیٹی 21 ارکان پر مشتمل ہے جس میں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔سیاسی کمیٹی نئی تنظیم سازی اور پارٹی کو متحرک کرنے پر کام کرے گی، کمیٹی کے نام اور کام کی منظوری اس اجلاس کے بعد کور کمیٹی سے لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سپریم سیاسی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، پنجاب سے عثمان بزدار، گورنر چوہدری سرور، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، عامر محمود کیانی اور سیف اللہ نیازی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔پختونخواہ سے محمود خان، پرویز خٹک، اسد قیصر اور علی امین گنڈا پور، سندھ سے اسد عمر، عمران اسمعٰیل اور علی زیدی جبکہ بلوچستان سے قاسم سوری اور گورنر آغا ظہور سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔فواد چوہدری، اعجاز چوہدری اور شیریں مزاری کو بھی کمیٹی میں نمائندگی دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…