اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف مرضی سے واپس نہیں آرہے زبردستی بھجوایا جارہاہے ‘ حیرات انگیز انکشاف

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہے ، نواز شریف کی برطانیہ میں قیام میں توسیع کی ایک اپیل مسترد ہو چکی ہے

اور اگر ان کی دوسری اپیل مسترد ہوتی ہے تو انہیں ہر صورت پاکستان واپس آنا پڑے گا ،آصف زردای کی جماعت جتنی سیاسی طاقت رکھتی ہے اس لحاظ سے انہوں نے خیمے لگانے کی درست بات کی ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ نواز شریف واپس آنہیںرہے بلکہ انہیں برطانیہ سے واپس بھجوایا جارہا ہے لیکن پاکستان میں موجود ان کے حواری یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیںکہ نواز شریف اپنی مرضی سے واپس آرہے ہیں۔ نواز شریف کی واپسی ایک چال ہے اور ایسا ماحول بنایا جارہا ہے کہ وہاں سے بے دخلی کی صورت میں فیس سیونگ مل جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو معلوم ہو گیاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ بھی ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا اوران کی سیاست کی خانہ بدوشی کے دن شروع ہونے والے اس لئے انہیں خیموں کا پیشگی خیال آگیا ہے ، آصف زرداری کی جماعت کی جتنی سیاسی طاقت ہے انہوںنے مینا رپاکستان جا کر سیاسی طاقت کا مظاہرہ تو کرنا نہیں اس لئے انہوں نے اپنی سیاسی بساط کے مطابق درست فیصلہ کیا ہے کہ لاہور میں ایک دو خیمے لگائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…