اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

نوجوا ن اپنے ناموں کے ساتھ اپنی ذات پات کے استعمال کے بجائے والد کا نام منسلک کریں ، بابر اعظم کے والد کا نوجوان نسل کو اہم مشورہ

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور(آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے نوجوان نسل کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک اہم مشورہ دیا ہے۔اعظم صدیق نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اہم پیغام میں پاکستان کے نوجوانوں کو ناموں کے ساتھ اپنی ذات پات کے استعمال کے بجائے والد کے نام کو منسلک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سلام پاکستان، جب آپ شناختی کارڈ بنوانے جائیں

تو دو نام سامنے لکھے جاتے ہیں آپ کا اور آپ کے والد محترم کا۔انہوں نے مزید لکھا کہاور اس سے بھی زیادہ اہم جب آپ کا اے ٹی ایم وغیرہ بنتا ہے انتہائی خفیہ طور پر آپ کی والدہ محترمہ کا نام لیا جاتا ہے یہ کوئی انوکھی بات نہیں، کتابوں کی امام کتاب قرآن پاک میں ہر نبی کو بھی والد کے نام سے نسبت دی گئی ہے اور صرف عیسی ابنِ مریم کو والدہ کے نام سے پکارا گیا ہے۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ یقین مانیں کہیں ذات پات کا ذکر نہیں ہے، ماں باپ کی حیاتی اور وفات کے بعد اپنے اچھے اعمال سے اِن کے نام اپنے ناموں کے ساتھ زندہ رکھیں۔اعظم صدیقی نے والد کے نام کی اہمیت بتاتے ہوئے لکھا کہ آج اگر آپ اپنے نام کے ساتھ والد کا نام لکھیں گے تو آپ کی اولاد یہ عمل ضرور دہرائے گی اور فخر بھی کرے گی۔اعظم صدیقی نے بتایا کہانہوں نے اپنے نام کے ساتھ اپنے والد کا نام محمد اعظم صدیق 20 سال کی عمر میں لکھا تو ان کے بیٹے بابر نے 16سال کی عمر میں اپنا نام محمد بابراعظم لکھا۔انہوں نے والدین کے نام کا انسان کی زندگی میں خاص مقام بتاتے ہوئے لکھا کہ جن کا نام اللہ نے آپ کے نام کے ساتھ جوڑ کر آپ کو شناخت دی ان کا نام برکت کے طور پر آج ہی اپنے نام سے منسلک کریں کیونکہ دنیا اور آخرت میں ان ناموں سے ہی آپ کی پہچان اور حساب ہو گا، یہ ذات پات کچھ بھی نہیں، جزاک اللہ۔آخر میں انہوں نے وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو اس پوسٹ پر پرسنل سوالوں سے اجتناب کرنے کی درخواست کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…