اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ترمیمی ایکٹ نافذ ، بھاری جرمانے اور قید کی سزا

datetime 24  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ترمیمی ایکٹ پنجاب بھر میں نافذ کردیا گیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے میں ذخیرہ اندوزی کر نے والوں کے خلاف اہم قانون کی منظوری دیدی، نئے قانون کے تحت جرم ثابت ہونے پر ذمہ داروں کو 3 سے 5 سال قید

اور جرمانے کی سزا ہوسکے گی۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ضروری اشیا ء کی ذخیر اندوزی کی روک تھام کے بل 2021 پر دستخط کر دیئے ہیں، نئے قانون کے تحت جرم ثابت ہونے پر ذمہ داروں کو 3 سے 5 سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکے گی، ذخیرہ اندوز قابل دست اندازی پولیس ہوں گے، قید کے ساتھ ساتھ اور جنس کی نصف قیمت کا جرمانہ بھی ہوسکے گا۔حکومت نے تاجران اور کاروباری حضرات کو مذکورہ اجناس کی سٹاک کی تفصیل مجاز حکام کو دینے کا پابند بھی کردیا، گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا دستخط کرنے کی تقریب میں کہنا تھا کہ نئے قانون کے تحت لازمی اشیائے خورونوش کی ذخیرہ اندوزی قابل تعزیز جرم قرار دیدیا ہے۔ذخیرہ اندوزی کیلئے مختص جگہ کے مالک کو بھی نئے قانون کے تحت سزا اور جر مانہ کیا جاسکے گا۔ نئے قانون کے تحت ٹرائل کی مدت زیادہ سے زیادہ 90 دن ہوگی ۔جرم ناقابل ضمانت ہوگا۔ عوام کو مہنگائی کی مشکلات سے بچانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت تمام اقداما ت کو یقینی بنائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…