منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پنجابی بولتے ہوں ، پنجابی میوزک سنتاہوں، اور پنجابی ہوں، ویرات کوہلی نے انٹر نیٹ پر سوالات کے جواب دیے دیئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے بارے میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ پنجابی بولتے ہیں ، پنجابی میوزک سنتے ہیں ور پنجابی ہیں۔ ویرات کوہلی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔45.5 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ ٹوئٹر پر سب سے

زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیات میں شامل ویرات کوہلی نیاس ویڈیو میں ان تمام سوالات کے جوابات دیے ہیں جوکہ ان کے بارے میں بہت زیادہ گوگل کیے جاتے ہیں۔سوال کیا گیاکہ ویرات کوہلی کیا کرتے ہیں؟۔انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ویرات کوہلی کا کسٹمر کیئر نمبر کیا ہے؟،بھارتی کپتان نے اپناکسٹمر کیئر نمبر بتاتے ہوئے کہا کہ اْن کے مداح انہیں 181818 پر کال کر سکتے ہیں لیکن اْنہیں امید ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔سوال کیاگیاکہ کیا ویرات کوہلی کے پاس پرائیویٹ جیٹ ہے؟ویرات کوہلی نے ہنستے ہوئے اس خبر کی تردید کی اور کہا کہ نہیں، یہ ایک افواہ ہے، اْن کے پاس پرائیویٹ جیٹ نہیں ہے۔کیا ویرات کوہلی بلیک واٹر پیتے ہیں؟انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’ ْنہوں نے اسے کئی بار آزمایا ہے لیکن وہ اسے باقاعدگی سے نہیں پیتے۔ کیا ویرات پڑھائی میں اچھے تھے؟ویرات کوہلی نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ مہذب تھے، لیکن وہ کبھی ٹاپر نہیں تھے۔ کیا ویرات کوہلی ’منی ہائیسٹ‘ میں تھے؟انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ منی ہائیسٹ میں نہیں تھے، صرف ان کا چہرہ پروفیسرسے ملتا جلتاہے۔کیا ویرات کوہلی پنجابی میں بات کر سکتے ہیں؟ویرات کوہلی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پنجابی بول سکتے ہیں۔انہوں نے پنجابی میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پنجابی بولتے ہیں وہ پنجابی میوزک سنتے ہیں، وہ پنجابی بولتے ہیں اور وہ پنجابی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…