پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور رانا شمیم کو طلب کر لیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس 29 دسمبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو بلایا گیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے رانا شمیم کے حلف نامے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات

کا فیصلہ کیا تھا، کمیٹی نے پچھلے اجلاس میں دونوں سابق ججز اور صحافی انصار عباسی کو بھی بلایا تھا، انصار عباسی گزشتہ اجلاس میں پیش ہوئے تاہم سابق جج صاحبان پیش نہیں ہوئے۔کمیٹی نے رانا شمیم کے لیے سوال رکھے کہ بیان حلفی تین سال سے زیادہ کیوں خفیہ رکھا؟، ابھی انکشاف کیوں کیا؟، کیا کسی نے دباؤ ڈالا کہ خاموش رہیں اور حقیقت کسی پر ظاہر نہ کریں؟۔رانا شمیم کے لیے رکھے گئے سوال میں پوچھا گیا کہ سابق چیف جسٹس نے تردید کی تھی، آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں؟، کیا شریف خاندان سے کسی نے حلف کی گواہی کے لیے آپ سے رابطہ کیا؟، اوتھ کمشنر کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے برطانیہ کے سفر میں کس نے سہولت دی؟۔ کمیٹی کی جانب سے رکھے گئے سوال میں پوچھا گیا کہ سابق چیف جسٹس کے دورہ گلگت بلتستان کے بعد ساڑھے3 سال میں نوازشریف سے ملے؟ نواز شریف کو سابق چیف جسٹس اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے درمیان گفتگو سے آگاہ کیا؟رانا شمیم کے لیے سوال میں پوچھا گیا کہ میڈیا میں رپورٹ حلف نامہ اور لاکر میں رکھاحلف نامہ کتنا مختلف ہے یا یہ وہی ہے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…