ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس شروع کردی گئی، ٹرپ بک کرنے کیلئے 9مقامات کی نشاندہی کر دی گئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس شہریوں کے لیے بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خودکار ٹیکسی کار سروس تفریحی مقام یاس آئی لینڈ میں متعارف کرائی گئی ہے،

جہاں فارمولا ون ریس کا ٹریک اور فیراری ورلڈ تھیم پارک بھی موجود ہیں۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ سروس 24 گھنٹے مہیا ہو گی، جسے گوگل پلے اور آئی او ایس ایپ سٹو پر موجود ایک خصوصی ایپ کے ذریعے بک کرایا جا سکے گا۔سروسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن الحوسنی نے بتایا کہ یاس آئی لینڈ میں خود کار ٹیکسی سروس کا پہلا مرحلہ شروع کیا گیا جس کے شروع میں مسافر مفت ایپ کا استعمال کر سکیں گے۔انھوں نے بتایا کہ ایپ سے باآسانی ٹیکسی بک کرائی جا سکے گی، لیکن ابھی یہ صرف نو مقامات کے لیے چلائی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں مزید 10 گاڑیاں مختلف علاقوں میں چلائی جائیں گی۔یہ گاڑیاں مکمل طور پر الیکٹرک اور ہائبرڈ کاروں پر مشتمل ہے جس سے کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…