اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر15 پیسے مزید مہنگا ہونے سے 178 روپے 20 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے مزید اضافہ ہونے سے 178 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر گھٹ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت فروخت178.25روپے پر مستحکم رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 179.30روپے سے بڑھ کر179.50روپے اور قیمت فروخت179.80روپے سے بڑھ کر180روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 199روپے سے بڑھ کر199.50روپے اور قیمت فروخت201روپے سے بڑھ کر201.50روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 234.50روپے اور قیمت فروخت237روپے پر بدستور مستحکم رہی ۔