ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

کترینہ کیف نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان اور اداکار سلمان خان کو بھی مات دے دی ہے۔رواں سال انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی جنوبی ایشیائی شخصیات کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

دنیا بھر میں 2021 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایشیائی شخصیات میں جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ بی ٹی ایس (BTS) کے ممبر کم تاہیونگ دنیامیں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایشیا ئی شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ جنگ کوک اور جِمن اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔ جن میں کترینہ کیف، شاہ رخ خان، کرینہ کپور خان، پریانکا چوپڑا کے نام شامل ہیں۔کترینہ کیف جوکہ رواں سال ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنی رہی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی ہیچھے چھوڑ دیا ہے۔فہرست کے مطابق، کترینہ کیف دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جنہوں نے رواں سال اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد میڈیا کی مزید توجہ حاصل کرلی تھی، اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔جبکہ اداکار سلمان خان جوکہ رواں سال کترینہ کیف کی شادی میں مدعو نہ کیے جانے کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے، اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…