لاہور( این این آئی)اداکارہ میرا کے ماموں نے اداکارہ کی والدہ شفقت زہرہ اور بہن بھائیوں پر غیر قانونی قبضہ کا کیس دائر کر دیا گیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔سول جج میاں محمد احمد نے سید محسن رضا کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر ایک کنال کا آبائی پلازہ ہے جس کی ملکیت تمام بہن
بھائیوں کے نام ہے،میرا کی والدہ شفقت زہرہ اور بہن بھائیوں کی جانب غیر قانونی قبضہ کر رکھاہے،جھوٹی دستاویزات بناکر پلازہ اپنے نام کروانے کی کوشش کی گئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پلازے کی کی ملکیت تاحال تمام بہن بھائیوں کے نام ہے،استدعا ہے کہ عدالت میرا اور ان کی والدہ سے پلازہ واگزار کرائے اورقانونی حیثیت کے مطابق پلازہ تمام مالکان کے حوالے کرنے کا حکم جاری کرے۔