ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

کرپشن کا خاتمہ 90دن میں کرنے والے ساڑھے تین سال میں بھی ختم نہ کر سکے ،آٹا ،چینی ،گھی پر حکومتی ،وزراء اور مشیروں نے خوب پیسہ کمایا جو کہ غریب آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا ،رانا ثناء اللہ

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

فیصل آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر وممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ پاکستانی قو م کے ساتھ سہانے خواب اور تبدیلی کے نام پر بڑا دھوکہ کیا گیا، کرپشن کا خاتمہ 90دن میں کرنے والے ساڑھے تین سال میں بھی ختم نہ کر سکے ۔آٹا ،چینی ،گھی پر حکومتی ،وزراء اور مشیروں نے خوب پیسہ کمایا جو کہ غریب آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا ۔

جبکہ غریب کا کوئی پُرسانے حال نہیں، موجودہ حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے ۔مہنگائی ،کرپشن،حکومت کیلئے آئے دن کا فیشن آف ڈے بن چکا ہے ۔نااہل ،نالائق حکومت سے جتنی جلد عوام کی جان چھڑائی جائے بہتر ہو گا۔ یہ بات ممبر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خاں نے اپنے انتخابی حلقہ ــــچک نمبر 62ج ب چنن کے میں چوہدری غلام حسین گجر کی طرف سے دیئے گئے پروقار ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر میاں آصف اجمل (MPA)چوہدری ظفر اقبال ناگرہ(MPA)،رانا حارث ،علی احمد گجر،محمد حسین گجر،پیراوصاف علی شاہ،رانا الیاس اور چوہدری عاطف گجر نمبردار بھی موجود تھے ملک میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا ۔ امریکی صدر کے ٹیلیفونوں کے باوجودمیاںمحمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیئے اور پاکستان کو پہلا ایٹمی اسلامی ملک بنایااور دشمن کومنہ توڑ جواب دیا۔پاکستان ایشئین ٹائیگر بن رہا تھا ۔مگرآج کے حکمرانوں نے پاکستانی قو م کو سہانے خواب اور تبدیلی کے نام پر بڑا دھوکہ کیا۔تقریب سے میاں آصف اجمل (MPA)اور چوہدری ظفر اقبال ناگرہ نے بھی خطاب کیااور کہا کہ کارکنان تیاری کریں انشاء اللہ جنرل الیکشن جلد ہونگے اورغریب دشمن حکومت کو عوام کی طاقت سے شکست دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…