پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پیچھے نہیں بہت پیچھے رہ گئی۔صوبائی دارلحکومت کی مئیرشپ بھی ہاتھ سے نکلی گئی،پشاورمیئرسٹی پر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار نے واضح برتری حاصل کرلی،تحریک انصاف دوسرے نمبر پر۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پشاور، مردان، بنوں اور کوہاٹ میں میئر کیلئے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوارکامیاب نہ ہوسکا۔پشاورکی میئرسیٹ پر جمعیت علماء اسلام کے امیدوارزبیرعلی 62388ووٹوں سے واضح برتری حاصل ہوئی،:تحریک انصاف کے امیدواررضوان بنگش50659ووٹوں کے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے شیرحمان49569ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مطابق مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت اللہ مایار 56 ہزار 458 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،کوہاٹ میں جمعیت علمائے اسلام کے شیر زمان 34 ہزار 434 ووٹ لے کر میئر کا انتخاب جیت گئے۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق بنوں میئر کیلئے جے یو آئی کے امیدوار عرفان اللہ درانی 27 ہزار 500 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اقبال جدون خان 22 ہزار 800 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔