پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات ٗ ساس اور بہو کے انتخابی دنگل کی دلچسپ صورتحال ٗفیصلہ ٹاس پر ہوگا

datetime 20  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہمند ٗ پشاور (این این آئی)لوئر مہمند میں بلدیاتی انتخابات میں ساس اور بہو کے انتخابی دنگل کی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں بہو کو شکست ہوگئی، ساس کا فیصلہ ٹاس سے ہوگا ۔ذرائع کے مطابق ساس اور بہو کی دو الگ الگ ویلج کونسلز سے خواتین کی نشستوں پر ساس اور بہو نے الیکشن لڑا، بہو رابعہ بی بی اپنی مخالف جماعت اسلامی کی

امیدوار سے ہار گئیں ، 65 سالہ ساس دنیا بی بی اور ان کے مخالف کے ووٹ برابر نکل آئے۔دنیا بی بی کی ہار یا جیت کا فیصلہ اب ٹاس سے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ لوئر مہمند کی ساس بہو نے بلدیاتی الیکشن میں جیت کیلئے گھر گھر جا کر بھر پور انتخابی مہم چلائی تھی، ساس ترکزئی 3 سے اے این پی کی جبکہ بہو ترکزئی 2 سے آزاد امیدوار تھیں۔فاٹا کے انضمام کے بعد ضلع مہمند میں پہلی بار ہوئے بلدیاتی انتخابات میں مرد امیدواروں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔دوسری جانب وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی شکست پر کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں انتخابات کے نتائج پر غلطیاں، خامیاں ٹھیک کرنیکی کوشش کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نےاچھے امیدوار کھڑے کیے تھے وہ بھی ہار گئے، مہنگائی بڑی وجہ بنی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جمہوریت مستحکم ہونی چاہیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے انتخابات ہوئے، اسی لیے کہہ رہے تھےانتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کیے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی وجہ بنی لیکن ایزی لوڈ یا کرپشن کا الزام نہیں لگا، جو منتخب ہوکر آئے انہیں فنڈ دیں گے، کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، مہنگائی دنیا بھر میں ہوئی ،ہمارے یہاں طلب رسد میں فرق کی وجہ سے مہنگائی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں نتائج پہلے مرحلے سے مختلف ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…