ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

مردان میں اے این پی اور کوہاٹ میں جے یو آئی (ف) کے امیدوار سٹی کونسل کے میئر منتخب

datetime 20  دسمبر‬‮  2021 |

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک، بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مردان اور کوہاٹ کی سٹی کونسل کے نتائج سامنے آگئے۔مردان سٹی کونسل کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت اللہ ماریار نے میدان مار لیا اور وہ سٹی کونسل کے میئر

منتخب ہوگئے ہیں۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق حمایت اللہ ماریار نے 56458 ووٹ لیے اور جے یوآئی ف کے امانت شاہ حقانی 49938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب کوہاٹ میں جے یو آئی ف نے مخالفین کو پچھاڑ دیا جس کے امیدوار شیر زمان سٹی کونسل کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے شیر زمان نے 34434 ووٹ لیے اور آزاد امیدوار شفیع اللہ جان 25793 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ دوسری جانب وزیر محنت و ثقافت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی شکست پر کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں انتخابات کے نتائج پر غلطیاں، خامیاں ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نےاچھے امیدوار کھڑے کیے تھے وہ بھی ہار گئے، مہنگائی بڑی وجہ بنی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جمہوریت مستحکم ہونی چاہیے، پاکستان کی تاریخ میں اتنے بڑے انتخابات ہوئے، اسی لیے کہہ رہے تھے  انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کیے جاتے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی وجہ بنی لیکن ایزی لوڈ یا کرپشن کا الزام نہیں لگا، جو منتخب ہوکر آئے انہیں فنڈ دیں گے، کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، مہنگائی دنیا بھر میں ہوئی ،ہمارے یہاں طلب رسد میں فرق کی وجہ سے مہنگائی ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نتائج پہلے مرحلے سے مختلف ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…