ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کو بالآخر کوٹ لکھپت جیل آنا پڑے گا، بڑا دعویٰ

datetime 19  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کاچالان جمع ہونے کے بعداس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی رہنمائی اور قیادت میں تین سالوں میں پنجاب اسمبلی نے

ریکارڈ قانون سازی کی ہے اورتقریباً 40 کے قریب قانونی مسودے مختلف مراحل میںہیں ،نوازشریف کیلئے برطانیہ میں قانونی مشکلات بڑھ رہی ہیں اور انہیں بالآخر کوٹ لکھپت جیل آنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے حلقہ این اے 133کی یونین کونسل229میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عبد الکریم کلہواڑ،اشفاق بلوچ اوردیگر بھی موجودتھے ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی والے 5دسمبر کے بعد سے حلقے سے غائب ہیں کیونکہ یہ سیاست کو خدمت نہیں بلکہ مشغلہ سمجھتے ہیں ۔پیپلزپارٹی نے کرپشن اورلوٹ مارکی دولت سے بلاول ہائوس میں توکروڑوںروپے سے عشائیے دیدئیے لیکن دوبارہ عوام کی خبر نہیں لی گئی کہ وہ کس حال میںہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سیاست کے ذریعے خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے اور انشا اللہ ہم موسموں کی سختیوں کو دیکھے بغیر حلقے کی عوام کے درمیان موجود رہیں گے او ران کے دیرینہ اور بنیادی مسائل کو بھی حل کرایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…