اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن حامد میر نے وفاقی وزیر شبلی فراز پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی پر در ہ آدم خیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی گئی ہے تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ
رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق گاڑی پر فائرنگ درہ آدم خیل میں کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سےپشاور آرہے تھے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔وفاقی وزیر کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں جنہیں پشاور کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الحمداللہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔