پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

رنویر سنگھ نے پاکستانیوں کو اپنی کونسی فلم دیکھنے کی اپیل کردی؟شائقین کو بے صبری سے انتظار

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈاداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ ان کی آنیوالی اسپورٹس فلم ’83’ کو دیکھ پر پاکستانی فلمی اور کرکٹ شائقین بہت خوش ہوں گے۔ رنویر سنگھ کی فلم ’83’ کو آئندہ ہفتے کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو ریلیز کیا جائیگا جو کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی

جانب سے جیتے گئے پہلے ورلڈ کپ 1983 کی جدوجہد پر بنائی گئی ہے۔مذکورہ فلم کی پروموشن کیلئے حال ہی میں جب رنویر سنگھ اہلیہ ادکارہ دپیکا پڈوکون اور دیگر کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی پہنچے تو صحافیوں سے بات کرنے کے دوران ایک پاکستانی صحافی نے ان سے فلم سے متعلق سوال کیا۔پاکستانی صحافی کے سوال پر رنویر سنگھ نے ان کی آواز سے ہی انہیں پہچان لیا کہ سوال کرنے والا شخص پاکستانی ہے۔بعد ازاں رنویر سنگھ نے پاکستانی صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آنیوالی فلم میں ایک خاص سین ہے، جسے دیکھ پر پاکستانی شائقین بہت خوش ہوں گے۔رنویر سنگھ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ابھی وہ مذکورہ سین سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتے، تاہم وہ یقینی طور پر کہتے ہیں کہ اسے دیکھ کر پاکستانی شائقین بہت خوش ہوں گے اور پاکستانیوں کو ’83’ ہر حال میں دیکھنی چاہیے۔اسی دوران بات کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے کہا کہ ’83’ فلم بہت ہی پیاری مووی ہے اور اسے ہر فلم اور کرکٹ مداح کو دیکھنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…