ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

اقوام متحدہ میں افغان سفیرسبکدوش، نمائندگی کیلئے طالبان کی دوبارہ درخواست

datetime 18  دسمبر‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)طالبان نے اقوام متحدہ میں اپنے سفیر کی تعیناتی کے لیے ایک مرتبہ پھر درخواست دے دی جبکہ امریکا کی حمایت یافتہ افغانستان کی سابقہ حکومت کے سفیر نے منصب چھوڑ دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں نشست اور بیرون ملک دیگر سفارت خانے

افغانستان کی نئی حکومت اور پچھلی حکومت کے تعینات کردہ سفارت کاروں کے درمیان تنازعات کی وجہ بنے ہوئے ۔طالبان نے 15 اگست کو افغانستان میں حکومت سنبھال لی تھی لیکن تاحال کسی بھی غیرملکی حکومت نے انہیں تسلیم نہیں کیا۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا تھا کہ افغان سفیر غلام اسحق زئی نے 15 دسمبر کو اپنی نشست خالی کردی ہے اور اس حوالے سے ان کا خط گزشتہ روز موصول ہوا تھا۔طالبان کے رہنما اور اقوام متحدہ میں سفیر کی حیثیت سے نامزد سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ یہ نشست اب افغانستان کی نئی حکومت کو ملنی چاہیے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی تنظیم کے تشخص کا معاملہ ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ حکومت کی ملک میں خود مختاری ہے۔قبل ازیں رواں ماہ کے شروع میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس حوالے سے قرار داد منظور کی تھی لیکن اس فیصلے کو موخر کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…