نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ وننگ کپتان کپل دیو بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی اور ویرات کوہلی کے تنازعے کی وجہ سے اْن پر برس پڑے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل دیو نے کوہلی اور گنگولی کے تنازعے پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس
وقت کسی پر انگلیاں اٹھانا اچھا نہیں ہے، جنوبی افریقا کا دورہ آ رہا ہے اور براہ کرم اس دورے پر توجہ دیںکپل دیو نے کہا کہ میں کہوں گا کہ بورڈ کے صدر، بورڈ کے صدر ہیں لیکن ہاں بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی ایک بڑی چیز ہے لہٰذا عوام میں ایک دوسرے کے بارے میں بْرا کہنا اچھی بات نہیں ہے، پھر چاہے وہ گنگولی ہو یا کوہلی، دونوں کے لیے یہ بات غلط ہے۔اْنہوں نے کہا کہ براہِ کرم صورتحال کو کنٹرول کریں اور ملک کے بارے میں ابھی سوچنا بہتر ہے، جو بھی غلط ہوا ہے، وہ بعد میں سامنے آئے گا لیکن مجھے نہیں لگتا کہ دورہ جنوبی افریقا سے پہلے تنازع کھڑا کرنا درست ہے۔